• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کی جوڈو کھلاڑی بچوں کو بچاتے ہوئے شوہر کے ہاتھوں قتل

اسکندریہ (جنگ نیوز) مصر کی معروف جوڈو کھلاڑی دينا علاء کو ان کے شوہر نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ دینا اپنے بچوں کو بچارہی تھیں، انہیں تین گولیاں لگی ہیں، واقعے میں ان کے شوہر کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ جس نے شاید خود بھی خودکشی کی کوشش کی ۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ جوڑے میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، پولیس کو شبہ ہے کسی بات پر تلخی کے دوران شوہر نے دینا کو گولیاں ماریں۔ گھر میں موجود ان کے دو کم سن بچے محفوظ رہے۔

اسپورٹس سے مزید