کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشیا ریجنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ انڈر 23میں پاکستان ٹیم نےسلور میڈل حاصل کرلیا۔ ٹیم محمد عدنان، راجا حسن مجتبی، عمیمہ عثمان اور عمارہ اشتیاق پر مشتمل تھی۔ پاکستان نے نیپال کو 3-2 اور بھوٹان کو5-0 سے شکست دی۔ سری لنکا نے پاکستان کو5-0 سے ہریا۔ آخری روز سری لنکا کی نیپال کے خلاف فتح نے پاکستان کودوسری پوزیشن دلائی ۔ انڈر 17 میں پاکستان ٹیم نے ایک میچ جیت کر تیسری پوزیشن اور برانز میڈل حاصل کیا۔انفرادی مقابلے منگل سے ہوں گے ۔