پشاورر(لیڈی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور کے زیر اہتمام نئے داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لیے داخلہ راہنمائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد آنے والے طلبہ کو داخلہ فارم پُر کرنے اور متعلقہ معلومات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی مشکل یا پریشانی کے بغیر اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کرسکیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا یہ داخلہ راہنمائی کیمپ داخلوں کی آخری تاریخ تک جاری رہے گا، جہاں ہر روز طلبہ و طالبات کو سہولت اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔