پشاور(جنگ نیوز)حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان متحرک۔ اسی تسلسل میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبد الناصر خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ شہر میں نکاسی آب کے نظام اور نالیوں کا جائزہ لیا گیا اور WSSC کی ڈی واٹرنگ کارروائیوں کی نگرانی کی گئی تاکہ شہری محفوظ رہیں۔ تحصیل پروآ میں سپر نمبر 31 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ملنگی ٹی (سپر نمبر 2) کا معائنہ کیا گیا جہاں دریائے سندھ کے کٹاؤ سے نقصان ہوا تھا۔ متعلقہ