پشاور ( لیڈی رپورٹر) پشاور گزشتہ شب میں ہونے والی تیز اورموسلاد ھار بارش سے پشاور کے بیشتر علاقے سیلاب کا منظر پیش کرنے لگے نکاس آب کا نظام درہم برہم پیر کے روز علی الصبح بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر دو گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کی کارکرد گی کا پول کھول دیا بارش کا پانی نالوں میں بھر جانے سے گندگی ابل کر سڑکوں پر آ گئی، جبکہ دوسری طرف سڑکوں پر کئی فٹ تک پانی کھڑا رہا جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اپشاور کے بیشتر علاقے صدر، کوہاٹی بازار، موچی بازار و چوک یادگار ،سبزی منڈی، پیپل منڈی، تہکا ل ،دیگر علاقے پانی میں ڈوبے رہے جنکو نشبی علاقوں میں گھروں میں پانی گھسایا ، الرٹ کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہو سکی، جسکی وجہ سے تاریخی اور مصروف بازاروں میں سڑکیں دریاؤں اور گلیاں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔تمام بازا روں اور بیشتر مقامات پر پانی کھڑا رہا، جبکہ عوامی نمائندے صرف فوٹو سیشن کے بعد منظر سے غائب ہوگئے۔