کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان انسپکٹر نجیب الحسن نے ایک عجیب قسم کا ادارے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 19 آن لائن بیٹنگ لنکس اور ویب سائٹس پر رسائی ممکن نہیں اور دوسری طرف یہ بتایا ہے کہ اینڈرائڈ فون کے ذریعے ممکن ہے مگر حیرت انگیز طور پر ان ویب سائٹس یا لنکس کو بند کرنے کے حوالے سے ادارے نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ مذکورہ 19 لنکس اور ویب سائٹس زیادہ تر آن لائن اسپورٹس جوا اور کیسینو ٹائپ کے جوئے میں ملوث ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ویب سائٹ تک رسائی ممکن نہیں مگر بیشتر ویب سائٹس کھل رہی ہیں اور ان کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں ان ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا جوا کھیلا جاتا ہے۔