کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان محمد حفیظ نے کیٹیگری اے میں کسی کھلاڑی کو شامل نہ کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد حفیظ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ڈی کیٹیگری میں رکھے جانے پر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹیسٹ میچز اور سیریز میں فتح دلوانے والے اہم کھلاڑیوں ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل کو سی کیٹیگری میں رکھے جانے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔ محمد حفیظ نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی اہمیت میں کمی کو اس زوال کی بڑی وجہ قرار دیا۔ خیال رہے کہ پی سی بی نے منگل کو سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا تھا جس میں سے اے کیٹگری کو ختم ہی کردیا گیا، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی کرکے انہیں بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔