لاہور(کرائم رپو رٹر)سی سی ڈی نے 2مبینہ پولیس مقابلوں میں پولیس کومطلوب2خطرناک ملزمان کو مارے گئے ترجمان کے مطابق اسلام پورہ کے علاقےاکرم پارک کےقریب سی سی ڈی اہلکاروں کے اشارے پرملزمان نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی کراس فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا، سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالےملزم کی شناخت عمران عرف مانی کےنام سے ہوئی۔ دوسرا مقابلہ راوی روڈ کے علاقے سبزی منڈی پل کےقریب ہوا جہاں سی سی ڈی کوتوالی کی ٹیم نے خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔