لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت، یاسین وڑائچ، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، مرزا طارق، ملک سجاد، عباس بیگ، طارق زیدی، اختر بیگ، زاہد رفیق چوہدری، رانا خالد، طاہر اسلام، مصطفٰی وٹو، غفار اعوان ودیگر نے کہا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مزید معاشی استحصال برداشت نہیں کیا جا سکتا 30 فیصد ڈسپییرٹی الاونس اساتذہ و ملازمین کا آئینی وقانونی حق ہے جسے کسی صورت حکومت کو غصب نہیں کرنے دیں گے حکومت پہلے ہی ملازمین کی لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی پر ظالمانہ اصلاحات کے ذریعے شب خون مار چکی ہے جس سے اساتذہ و ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں۔