• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کی بحالی، سماجی ومعاشی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ

الاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے آئی جی جیل خانہ جات آفس میں "ہنرمند اسیر پروگرام" کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل خالد مسعود چوہدری، چیئرپرسن ٹیوٹا بریگیڈیئر ساجد کھوکھر، ڈی جی آپریشنز عامر عزیز، ڈی آئی جی پریزن سالک جلال، ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رؤف، بینک آف پنجاب اور پی آئی ٹی بی سے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے جیلوں میں تیار کردہ مصنوعات کی مقدار اور قیدیوں کو ملنے والے معاوضے کا جائزہ لیا۔
لاہور سے مزید