لاہور (نیوزرپورٹر،کرائم رپورٹر سے) پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، سعد الرحمان کا جوا ایپ سکینڈل میں کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایک ایپ کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔