• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کاانڈرگراؤنڈکیبلنگ منصوبہ،بجلی کے نظام کی پائیداری کا سنگ میل

لاہور (آصف محمود بٹ ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے وژن اور وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغار ی کی ہدایات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں آئندہ چھ ماہ کا پاور انفراسٹرکچر کی بہتری اور مرمت کا منصوبہ جاری کر دیا۔ منصوبے کے تحت 123 عدد 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز اور 1 موبائل گرڈ اسٹیشن کی سالانہ مرمت، جبکہ 69 گرڈ اسٹیشنز کی ششماہی مرمت کی جائے گی۔ کل 3,295.89 کلومیٹر ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی مرمت و دیکھ بھال کی جائے گی، جس میں 132 کے وی سنگل سرکٹ لائنز – 2,925.53 کلومیٹر، 132 کے وی ڈبل سرکٹ لائنز 329.14 کلومیٹر، 132 کے وی سنگل سرکٹ انڈر گراؤنڈ کیبل ، 5.43 کلومیٹر، 132 کے وی ڈبل سرکٹ انڈر گراؤنڈ کیبل 20.79 کلومیٹر، 66 کے وی سنگل سرکٹ لائنز – 15 کلومیٹر شامل ہیں ۔ دیگر مرمتی سرگرمیوں میں 385 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز کی سالانہ مرمت، 17,192 ڈسک انسولیٹرز کی واشنگ ، 55,178 ڈسک انسولیٹرز کی واشنگ (ڈیڈ لائن عملہ)، 1,184 ڈسک انسولیٹرز کی تبدیلی (ڈیڈ لائن عملہ)، 516 فوگ ٹائپ انسولیٹرز کی تنصیب (LLC عملہ)، ٹرپنگ/فالٹ کے دوران 2,714 کلومیٹر ایریا پیٹرولنگ، 427 ٹاورز پر بریسیز اور بولٹ کی مرمت، 2,591 اسپینز پر درختوں کی کٹائی، 3,342 کلومیٹر جنرل پیٹرولنگ، 43 ٹاور فاؤنڈیشنز کا بیک فلنگ کے علاوہ 132 کے وی لائنز کے نیچے 159 غیر قانونی تعمیرات کے نوٹس اور انہیں منہدم کرنے کی کاروائیاں شامل ہیں۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے بتایا کہ انڈر گراؤنڈ کیبلنگ منصوبہ شہرِ لاہور کی خوبصورتی اور بجلی کے نظام کی پائیداری کا سنگ میل ہے۔ اس منصوبے کے تحت بجلی کی ترسیلی لائنوں کو زمین کے اندر منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ ہوگا بلکہ بارش، آندھی یا دیگر موسمی اثرات سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر نہیں ہوگی۔ اس سے حادثات کے خطرات کم ہوں گے، بجلی کی ترسیل زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوگی اور شہریوں کو ایک جدید اور عالمی معیار کے مطابق بجلی کا انفراسٹرکچر میسر آئے گا۔ شاہی قلعہ اور مال روڈ انڈر گراؤنڈ کیبلنگ منصوبے کی کامیاب تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو محفوظ، پائیدار اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور مستقبل میں بھی لاہور کے دیگر علاقوں میں ایسے منصوبے جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے کہا کہ شاہی قلعہ اور مال روڈ انڈر گراؤنڈ کیبلنگ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے زیر غور دیگر علاقوں میں بھی انڈر گراؤنڈ کیبلنگ کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں۔
لاہور سے مزید