لاہور( خبر نگار)امیر شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری ؒبرطانوی سامراج کیخلاف اپنی زندگی صرف کر کے منکرین ختم نبوت اور انکے حواریوں کو ناکوں چنے چبوائے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیرمیاں محمدرضوان نفیس ، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا حافظ محمداشرف گجر ،ڈاکٹرعبدالواحد قریشی ، مولانا عبدالعزیز ، مولانا سمیع اللہ اوردیگرعلماء نے مختلف مساجد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول مولانا سید عطاء اللہ شاہ جی ؒ کے یوم وفات 21اگست کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماعات میں علماء نے اس بات کا عہد کیا کہ7ستمبر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں شریک ہوکر شاہ جی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔