• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CCDاہلکار بن کرشہری کااغواء،جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کا انکشاف

لاہور (کرائم رپورٹر سے)سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغواء کرنے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 5 جولائی کو دو کانسٹیبلوں نے شہری اعجاز کوشادباغ کے علاقے سے گھر سے اٹھایا اور دریائے راوی کے پل پر سب انسپکٹر فریاد بھٹی اور اے ایس آئی عاطف کے حوالے کر دیا۔رپورٹ کے مطابق تھانیداروں نے شہری کو شاہدرہ ٹاؤن تھانے منتقل کر کے ایس ایچ او کے علم میں لاتے ہوئے منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا۔ شہری نے عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کو شکایت درج کرائی۔ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل ریحان ضیاء کی انکوائری رپورٹ میں سب انسپکٹر فریاد بھٹی، اے ایس آئی عاطف اور دونوں کانسٹیبلوں کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید