• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کوہرممکن وسائل فراہم کررہے ہیں،سیکرٹری داخلہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی نے کہا ہے کہ شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں اور مواصلاتی نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب زیر صدارت محکمہ داخلہ میں "پنجاب وار بُک" کی تیاری بارے اہم اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں دشمن کے حملے، ممکنہ جنگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی کا ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے ڈیفنس پلاننگ ونگ نے دشمن کے ممکنہ حملے کی صورت میں وفاق اور پنجاب کے 33 متعلقہ محکمہ جات کے کردار اور ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید