لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خبر نگار ) صوبائی وزیر برائے اقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ گوردوارہ کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔ رمیش سنگھ اروڑہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تمام مذہبی مقامات کے تقدس کو بحال رکھنے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارہ پنجہ صاحب، سکھ برادری بلکہ برصغیر کی مشترکہ ثقافتی و تاریخی ورثے کی علامت ہے، اس لیے اس کی تزئین و آرائش حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں گوردوارہ کی عمارت کے نیچے سے گزرنے والے صاف پانی کے چشموں کی صفائی اور سیوریج کے گندے نالے کو گردوارے کی عمارت سے باہر منتقل کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔