• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے گھروں دکانوں سے لاکھوں روپے ودیگر سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورا ت موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔نولکھا میں ہاشم کے گھر سے 4لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں نوید کے دکان سے3اکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں اشفاق سے1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں مزمل سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں عبدالشکور سے1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گلشن راوی اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ شادمان اور نواب ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید