• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فوجی جوانوں نے بزرگوں اور بچوں کو کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے جوان عوام کے درمیان موجود ہیں اور ان کو مختلف مقامات پر ریسکیو کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ پاک فوج کے افسر و جوانوں نے عوام کے ساتھ پوری رات کھڑا رہ کر ہمیشہ کی طرح ثابت کیا کہ چاہے دشمن کے سامنے باڈر پر ہوں یا قدرتی آفتیں، فوج عوام کی مسیحا بن کر کھڑی ہے۔ فوجی جوانوں نے دن بھر بارش کے باعث شہر کے مختلف اطراف میں متاثرہ افراد و گاڑیوں کو ریسکیو کیا۔ بزرگوں اور بچوں کو پاک فوج کے جوانوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ پاک فوج اپنی عوام کیلئے ہر ممکن مدد کیلئے عوام کے درمیان رہے گی اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
اہم خبریں سے مزید