کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکر یٹر ی جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر کراچی کی صورت حال پر توجہ دے، وزیر اعظم کراچی کا دورہ کریں اور اس کی بحالی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔ ملک بھر میں ہونے والی بارش سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں، جنہوں نے موسم کی صورت حال کے پیش نظر میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے کراچی، کے پی کے اور شمالی علاقوں میں بھاری جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، کراچی میں جو معاشی حب اس وقت جن پریشانیوں سے دوچار ہے وہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے، کے الیکٹرک مکمل طور پر ناکام ادارہ بن چکا ہے، کراچی میں بارش سے تاجر برادری کو جس نقصان کا سامنا کرنا پڑا وہ انتہائی افسو ناک ہے۔