اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ؛چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست کا فیصلہ محفوظ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو 8 ستمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گذشتہ روز اسامہ خلجی کی درخواست پر سماعت کے بعد جاری تحریری حکمنامہ میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو 8 ستمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو فریق تحریری دلائل جمع کرانا چاہتا ہے 8 ستمبر تک جمع کروا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کے پراسیس کا ریکارڈ جمع کرانا چاہے تو کروا سکتی ہے۔ وفاقی حکومت ریکارڈ پیش کر سکتی ہے کہ پی ٹی اے ممبرز میں سے چیئرمین کو کیسے منتخب کیا گیا۔