• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر حراست قاتل کراچی امیگریشن سے فرار، خاتون شفٹ انچارج معطل

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی امیگریشن پر پہلے پی آئی این ایل لسٹ پر موجود جوڑے کو غیر ملک جانے کی اجازت دینے پر تین ایف آئی اے اہلکار معطل ہوئے اور اب ایک نئے واقع میں امیگریشن سے ہی زیر حراست قاتل فرار ہونے پر خاتون شفٹ انچارج سب انسپیکٹر طیبہ نورین اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد حیدر کھوسو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ واقعے کے اطلاع ملنے پر امیگریشن ڈیپارچر کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نبیل نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر کراچی کو مطلع کیا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو زونل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید