• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا افسران کو کے الیکٹرک کے کنٹرول روم میں موجود رہنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپرا کے رکن ٹیکنیکل رفیق احمد شیخ نے کے۔الیکٹرک کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا تاکہ کراچی میں جاری شدید بارشوں کے دوران بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لے سکیں اس موقع پر کے۔الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی اور ادارے کے سینئر افسران نے نیپرا کے نمائندے کو آپریشنل اقدامات، نیٹ ورک کے استحکام اور بحالی کی پیش رفت سے آگاہ کیا نیپرا کے رکن نے شہریوں اور فیلڈ ٹیموں کیلئے الیکٹریکل سیفٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور نیپرا افسران کو بھی کے۔الیکٹرک کنٹرول روم میں موجود رہنے کی ہدایت دی تاکہ عوامی سہولت میں اضافہ کیا جا سکے مونس علوی اور دیگر افسران نے یقین دہانی کرائی کہ بارش کے سلسلے کے تھمنے کے بعد باقی متاثرہ فیڈرز کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید