• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن؛ ایچ اے فائبر اور حُسین ٹیکسٹائل ملز کے انضمام کی منظوری دیدی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) مسابقتی کمیشن نے ایچ اے فائبر اور حُسین ٹیکسٹائل ملز کے انضمام کی منظوری دے دی، مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ایچ اے فائبر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حُسین ٹیکسٹائل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں انضمام کی منظوری دی ہے۔ اس ٹرانزیکشن کے تحت ایچ اے فائبر ، حُسین ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ میں ضم ہو جائے گی۔دونوں کمپنیوں کا مشترکہ مارکیٹ شیئر بھی محدود ہے اور اس انضمام سے حسین ٹیکسٹائل کو سیکٹر میں غالب حیثیت حاصل نہیں ہو گی،کمیشن نے تمام دستیاب معلومات اور تجزیے کی بنیاد پر اس مجوزہ انضمام کی منظوری دے دی ہے۔حُسین ٹیکسٹائل ملز، 2004 میں رجسٹر ہوئی اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں دھاگے کی تیاری اور فروخت سے منسلک ہے جبکہ ایچ اے فائبر 2006 میں قائم ہوئی اور دھاگے کی تیاری سے ہی منسلک ہے۔کمیشن نے مجوزہ ٹرانزیکشن کے جائزے کے بعد قرار دیا کہ یہ ٹرانزیکشن سے یارن اور دھاگے کی پیداوار کی مارکیٹ میں مقابلے میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہو گی۔
ملک بھر سے سے مزید