کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی اییشن اتھارٹی نے اکاؤ کے اعتراضات اور ڈیجیٹل سلووشن کے تناظر میں متعلقہ ایوی ایشن کے ملازمین کو ڈیجیٹل ای لائسنس کے اجرا کے لیے ٹرن کی بیسز پر پرائیویٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل لائسنس ایوی ایشن ملازمین بشمول جہاز کے کپتانوں، ایئر ٹریفک کنٹرولرز، ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینیئرز اور دیگر کیبن کرو ممبرز کو جاری کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کا نام "ٹرن کی سولیوشن پرووائڈرز فار ڈیولپمنٹ آف این الیکٹرانک لائسنسنگ مینجمنٹ سسٹم" رکھا گیا ہے۔