لندن( نیوز ڈیسک) برطانوی سائنس دانوں نے ہیرے پر مبنی ایک سینسر تیار کیا ہے جو معالجین کیلئے کینسر کے پھیلاؤ کی نشاندہی کا عمل آسان کر سکتا ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف واروک سے تعلق رکھنے والے محققین نے ہاتھ میں تھامنے والی ایک ڈیوائس تیار کی ہے جو جسم میں داخل کیے جانے والے چھوٹے چھوٹے مقناطیسی ذرات کا سراغ لگاتی ہے۔