اسلام آباد (ساجد چوہدری) سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں سے 2500ٹیلی کام ٹاورز متاثر ہوئے، دوسری طرف پی ٹی اے نے سندھ خصوصاََ کراچی میں موبائل فون سروس بحال کرنے کیلئے اقدامات شروع کر رکھے ہیں ، پی ٹی اے کی ٹیموں نے گزشتہ روز تک 1800ٹاورز بحال کردیئے، کراچی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق مزید ٹاورز کی بحالی کیلئے پی ٹی اے کی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔