اسلام آباد (ساجد چوہدری )کامسٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کی تعیناتی کیلئے تین امیدواروں پر مشتمل پینل کی منظوری کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی تمام سات فیکلٹی کے ڈین لگا دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلے گزشتہ روز یونیورسٹی کے وائس چانسلر \وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیرصدارت یونیورسٹی کی سینیٹ اجلاس میں کئے گئے ، جس میں وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی انجینئر ساجد بلوچ کے علاوہ یونیورسٹی سینیٹ کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ، وزارت کے ذرائع کے مطابق کامسٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کی تعیناتی کیلئے جن تین امیدواروں پر مشتمل پینل کی منظوری دی گئی ، جن میں ڈاکٹر راحیل قمر اور ڈاکٹر طفیل وغیرہ شامل ہیں ، یہ پینل تمام ضروری کارروائی کے بعد منظوری کیلئے صدرمملکت کو بھجوایا جائے گا۔