• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ 60 ہزار تارکین وطن کا ملک بدری تحفظ ختم کرسکتے ہیں، امریکی عدالت

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی وفاقی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو یہ اجازت دے دی ہے کہ وہ وسطی امریکہ اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 60ہزار سے زائد تارکین وطن کے لیے ملک بدری سے عارضی تحفظ اور ورک پرمٹ ختم کرسکے۔ نائنتھ سرکٹ اپیلز کورٹ کے اس فیصلے کے تحت نکاراگوا، ہونڈوراس اور نیپال کے تارکین وطن کے تحفظات ختم کیے جاسکتے ہیں، جب کہ اس پالیسی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا عمل جاری ہے۔ عدالت کے تین ججوں نے اس حکم پر دستخط کیے مگر کوئی قانونی جواز پیش نہیں کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید