• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں

برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی میں بنیادی ریاستی ویلفیئر پروگرام کے تحت 2024ء میں ریکارڈ 46.9 بلین یورو کی ادائیگیاں کی گئیں۔جرمنی میں اُن افراد کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جو اپنی بنیادی ضروریات پورا کرنے کے قابل نہ ہوں۔یہ معلومات جرمنی کی سوشل افیئرز منسٹری نےدائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں فراہم کیں۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق مستحق افراد کے لیے ان ادائیگیوں میں اضافے نے ملکی ویلفیئر پالیسیوں کے حوالے سے سیاسی بحث کو ہوا دی ہے، جبکہ ماہرین اسے افراط زر اور معاشی حالات سے جوڑتے ہیں۔اے ایف ڈی کی رکن پارلیمان رینے اشپرنگر نے ان مالی ادائیگیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخراجات بے قابو ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ʼ سوائے استثنائی صورتوں کے غیر ملکیوں کی اس مالی امداد تک رسائی ختم کیا جائے۔‘‘ تاہم انہوں نے اس حقیقت کو نظر انداز کیا کہ جرمنی میں کام کرنے والے غیر جرمن شہری بھی ٹیکس ادائیگیوں کے ذریعے اس نظام میں حصہ ڈالتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید