• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: چوریوں میں ملوث 19 رکنی گینگ گرفتار، انڈین شہری بھی شامل


ملبورن(خبرایجنسی)آسٹریلوی پولیس نے ایک 10ملین ڈالر مالیت کی اشیا کی چوری میں ملوث 19رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا گیاہےجن میں اکثریت بھارتی شہریوںکی ہے جو عارضی، اسٹوڈنٹ، یا بِرجنگ ویزا پر آئے تھے،گرفتار کئے گئے افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ملبورن شہرکی مختلف دکانوں اور اسٹورز سے تقریباً 10ملین ڈالر سے زائد مالیت کا سامان چُرایا ہے۔پولیس کے مطابق یہ گینگ ’جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے‘انتہائی منظم انداز میں کام کر رہا تھا اور بڑے پیمانے پر فارمولا ملک، ادویات، وٹامنز، سکن کیئر مصنوعات اور دیگر قیمتی پر ہاتھ صاف کرتا اورانہیں غیرقانونی طور پر فروخت کرنے والے افراد تک پہنچاتا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید