ریاض (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ نے روس، یوکرین بحران کے پرامن حل کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان امن قائم کرنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ ساتھ یوکرینی صدر زیلنسکی اور یورپی ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے منعقد کی گئی کانفرنسز کا خیر مقدم کیا ہے۔