ریاض (شاہدنعیم) خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز تین فرامین جاری کیے ہیں جس میں کئی اعلیٰ عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے۔ ان فرامین میں معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈاکٹرغسان بن عبدالرحمن الشبل کو کونسل آف منسٹرز جنرل سیکریٹریٹ کے مشیر کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا۔