• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا، ایک دن میں 3 لاکھ فالوورز

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے چینی شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا کر سب کو حیران کردیا، اس کے آفیشل اکاؤنٹ کو ایک دن میں تین لاکھ سے زائد افراد نے فالو بھی کرلیا۔نشریاتی ادارے ’سی بی ایس‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے 19 اگست کو سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا آغاز کیا۔وائٹ ہاؤس نے ایسے وقت میں ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا ہے جب کہ اس پر امریکا میں پابندی لگنے میں ایک ماہ کا عرصہ بچا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید