برسلز(اے ایف پی) امریکا نے یورپی یونین کی کاروں پر 15فیصد ٹیرف عائد کردیا۔ ،یورپی یونین کا کہنا ہے کہ 15 فیصد ٹیرف ہماری بیشتر برآمدات پر لاگو ہو گا، دواسازی، سیمی کنڈکٹرز و لکڑی شامل ہے۔ مزید کمی کیلئے مذاکرات جاری، یونین اپنی مشروب کی صنعت کیلئے ریلیف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ای یو تجارتی کمشنرنے بتایا کہ یہ امریکا کی طرف سے کسی بھی شراکت دار کیلئے سب سے موزوں تجارتی معاہدہ ہے۔