• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئلے سے بجلی پیدا کرنیوالے پلانٹس کی تجدید کیلئے قومی فریم ورک ناگزیر

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ماہرین نے زور دیا ہے کہ پاکستان میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی تجدید اور مرحلہ وار ریٹائرمنٹ کےلئے ایک قومی فریم ورک ناگزیر ہے تاکہ توانائی، معیشت اور ماحولیاتی بحرانوں کے دباو میں ملک قابلِ تجدید ذرائع کی جانب موثر اور منظم انتقال کو یقینی بنا سکے۔کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تجدید چیلنجز اور مواقع“ کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس ، ماہرین نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کے توانائی نظام میں کوئلے کی جڑیں اب بھی گہری ہیں تاہم ایک منظم انتقالِ توانائی کی رفتار بڑھ رہی ہے جو معاشی منصوبہ بندی، ’جَسٹ ٹرانزیشن‘ فریم ورک اور قابلِ تجدید توانائی و گرڈ کی جدید کاری میں سرمایہ کاری سے جڑی ہونی چاہئے۔پالیسی ادارہ برائے پائیدارترقی نے اقوامِ متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (یونیسکاپ) کے اشتراک سے پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تجدید: چیلنجز اور مواقع“ کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کاا نعقادکیا جس میں پالیسی سازوں اورماہرین نے پاکستان کو کوئلے سے نجات دلانے کے راستوں پر غور کیا۔افتتاحی کلمات میں ایس ڈی پی آئی کی ریسرچ ایسوسی ایٹ زینب بابر نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات اور ماحولیاتی وعدوں میں توازن قائم رکھنے کی فوری اہمیت کو اجاگر کیا۔
اہم خبریں سے مزید