• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں کا انوکھا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ، گلستان جوہر بلاک 9 کے رہائشی مظاہرین نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے وا لوں پر نوجوان پیسے بھی اڑاتے رہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کا مقصد کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی غیرت جگانااور شرم دلانا ہے، 56گھنٹوں سےبارش بند ہونے کے بعد بھی علاقے کی بجلی کو معطل کررکھا ہے، 85 فیصد سے زائد بل کی ادائیگی کے بعد بھی اتنی طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹر ک کے دفتر کے با ہر پر امن طور سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں، سڑک بند کرکے پہلے سے پریشان عوام کو مزید پریشان نہیں کررہے ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نوجوانوں کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد بھی کے الیکٹرک کے دفترکے باہر کھڑی رہی،۔ مظاہرین احتجاج ریکارڈ کرواکر پر امن طور سے منتشر ہوگئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید