• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال، وارڈ کی چھت کا پلستر گرنے سے نرس زخمی، نرسنگ اسٹاف خوفزہ ہوکر باہر آگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کے وارڈ نمبر 7 میں چھت کا پلستر پاؤں پرگرنے سے ہیڈ نرس فرزانہ ناہید زخمی ہوگئیں، زخمی نرس کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، واقعے کے بعد نرسنگ اسٹاف خوفزدہ ہو کر کمرے سے باہر نکل آیا، نرسز نے مطالبہ کیا کہ اسپتال انتظامیہ فوری طور پر مرمتی کام شروع کرے تاکہ نرسز، مریضوں اور عملے کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چھت کا معمولی ٹکڑا گرا ہے اور متعلقہ وارڈ پرانا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید