کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ و پیٹرن کامران خان ٹیسوری نے خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کا تقرر کر دیا ہے، اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مبشر علی شاہ بخاری کو تین سالہ مدت کیلئے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے،یہ تقرر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔