کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز نے 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جمعہ کو اسپتال میں احتجاج کیا جس کے باعث او پی ڈیز مکمل طور پر بند رہیں جبکہ مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکٹرز نے اسپتال کے ایم ایس کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور نعرے ب لگائے اور واضح کیا کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا، ایم ایس عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹرز کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ اس معاملے پر غور کر رہی ہے اور جلد حل نکالا جائے گا۔