کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کی سیل عمارت کو از خود ڈی سیل کرنے کے خلاف درخواست پر 48 گھنٹوں میں عمارت خالی کرنے کا حکم دیدیا، درخواست کی سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ رہائشی عمارت میں اسکول چلانے پر 2023 میں عمارت سیل کی گئی تھی، ریکارڈ کے مطابق عمارت 2018میں بھی کمرشل سرگرمیوں پر سیل کی جا چکی ہے، ایس بی سی اے کی لگائی سیل کو مالک یا کرائے دار نے از خود ڈی سیل کیا، 13 اگست کو ایک بار پھر عمارت کو سیل کیا گیا، فیلڈ اسٹاف نے متعدد بار عمارت کا دورہ کیا لیکن کمرشل سرگرمیوں کی رپورٹ نہیں ملی، فیلڈ اسٹاف کے دورے میں عمارت کا دروازہ اندر سے بند تھا۔