کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں، کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے جمعہ 22 اگست سے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں،پری انجینئرنگ گروپ کے پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔