کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ملیر ماڈل کالونی میں بجلی زیر زمین مین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے بند ہے کے الیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں فالٹ کو درست کرنے میں کوشاں ہیں، جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کیبل فالٹ درستی میں مسائل کا سامنا ہے ترجمان نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ تنصیبات پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر صبح ایک تیکنیکی خرابی ہوئی تھی، کے الیکٹرک کے عملے سے فنی خرابی کو دو گھنٹے کی قلیل مدت میں درست کردیا تھادھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ کے ڈی اے پمپنگ کے فیڈرز نمبر6 پر صبح ٹرپنگ آئی تھی مختصر وقت میں کے الیکٹرک نے متاثرہ علاقے کو متبادل فیڈر سے بجلی کی فراہمی شروع کردی۔