کراچی(محمد ندیم،اسٹاف رپورٹر) شہر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے انصاف کے ادارے بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی،قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاسکا،وکلاء پہنچ گئے تو سائلین نہ پہنچ سکے،جبکہ بعض سائلین اپنے وکلا کا انتظار کرتے رہے، جج اور عدالتوں کا عملہ بھی نہ پہنچ سکا،سٹی کورٹ بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، وکلا ،ججزاور سائلین کی بڑی تعداد سٹی کورٹ نہیں پہنچ سکی، سٹی کورٹ میں بڑی مقدار میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے وہاں موجود افراد پانی میں آدھے ڈوبے ہوئے تھے۔ سیکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔