• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 ملی میٹر سے زائد بارش نے کے الیکٹرک کی نااہلی بے نقاب کر دی، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں 100ملی میٹرسے زائد بارش نے کے الیکٹرک کی نااہلی اور بدترین کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے، بارش کے نتیجے میں شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، 800 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوئے اور دو دن گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں بجلی بحال نہیں کی جا سکی،کے الیکٹرک کی بدانتظامی و ناقص کارکردگی پر وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی برابر کی شریکِ جرم ہیں،بار بار شہریوں کی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر نقصانات کے باوجود ادارے کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاتا، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بجلی کی بندش کے سبب نہ صرف نظام زندگی مفلوج ہوگیا بلکہ شہری پانی سے بھی محروم ہوگئے،الیکٹرک کا لائسنس معطل ، فارنزک آڈٹ کرایا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید