کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقاکیخلاف ویمنز ون ڈے سیریز کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔ پاکستانی امپائر سلیمہ امتیاز پہلی بار دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔ سیریز 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کی کلیئر پولو سیک اور طارق رشید فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ حمیرہ فراح ریزرو امپائر نامزد ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی میچ ریفری ہونگے۔