کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ 26 تا 28 اگست کراچی میں ہوگی جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، آزادجموں کشمیر اور گلگت کے مرد و خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس ویسٹ وہارف روڈ میں ہوں گے۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق چیمپئن شپ کیلئے تمام ٹیمیں 25اگست تک کراچی پہنچ جائیں گی۔