کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے برانز میڈل جیت لیا۔ قومی چیمپئن یاسر سلطان نے 77.43 میٹر جیولن پھینک کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یاسر سلطان کی پہلی اور پانچویں تھرو فاؤل ہوئیں جبکہ انہوں نے دوسری تھرو 75.79، تیسری 72.57اور چوتھی 72.88 میٹر تک پھینکی۔ یاسر سلطان نے چھٹی کوشش میں 77.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔ یاسر سلطان اس ایونٹ میں پاکستان کے واحد کھلاڑی تھے۔ سری لنکا کے تھرور 82.05میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔ جاپانی تھرور نے 78.60میٹر کےساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا نےحصہ نہیں لیا۔