• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابتدائی چار ون ڈے میں 50 پلس اسکور، بریٹزکے کا عالمی ریکارڈ

میکے،آسٹریلیا (جنگ نیوز) جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزکے نے اپنے ون ڈے کیریئر کے آغاز میں نیا ورلڈریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں 150، دوسری میں 83، تیسری میں 57، اور چوتھی میں 88 رنز بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی چار میچوں میں مسلسل نصف سنچریاں بنائیں ۔ اس سے 38 سال قبل بھارت کے سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو بھی یہ کارنامہ کرچکے ہیں لیکن ان کے درمیان ایک میچ ایسا تھا جہاں وہ بیٹنگ کیلئے اترے ہی نہیں تھے۔
اسپورٹس سے مزید