کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فی الحال اسٹیڈیم کی تعمیر کا ارادہ نہیں ہے۔ تاہم شہر میں کرکٹ اور فٹبال کے 25، 25 گراؤنڈز بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے پر پی سی بی کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، ماہرین کی رائے کےبعد دیکھیں گے کہ اسٹیڈیم تعمیر کرنا ہے، ماہرین ہی لوکیشن کا انتخاب کریں گے۔