کراچی(اسٹا ف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو پیر کو طلب کرلیا، جس میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین اور الیکشن کے طریقہ کار کے بارے میں وضاحت مانگی گئی ہے۔ اجلاس میں پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی اور سکریٹری رانا مجاہد علی خان شرکت کریں گے۔ قائمہ کمیٹی نے پی ایچ ایف سے ذرائع آمدنی اور سال 2024-2025 کے دوران مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے رپورٹ دینے کو کہا ہے، اجلاس میں پی ایچ ایف کے صدر پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت اور مستقبل کے فوائد سے بھی آگاہ کریں گے۔